سوارا بھاسکر نے ”تاریخ“ کامطالعہ”تانہا جی“ فلم سے سیکھنے والے ایک شخص کو سیکھایا سبق جس نے کہاتھا’پاکستانیوں کے آباؤ اجداد نے ہندوعورتوں کی عصمت لوٹی اور منادر میں لوٹ مار مچائی تھی“

,

   

فلم ’تانہا جی‘ میں اجئے دیو گن‘ کاجو ل اور سیف علی خان نے اپنی اداکاری کے جواہر دیکھائے ہیں جو اسی سال ریلیز ہوئی ہے
ممبئی۔ سوشیل میڈیا پر بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کے ساتھ ٹرولس کوئی نئی بات نہیں ہے۔

بارہا ایک نفرت کرنے والا طبقہ سوارا کو اس مجازی پلیٹ فارم پر بے تکی فقروں سے مخاطب کرتا ہے۔

اس مرتبہ یہ معاملہ تاریخ کے اردگر د تھا‘ کیونکہ بھاسکر نے اس کو ٹوئٹر280الفاظ کی حد سے باہر کا قراردیاتھا۔

جمعہ کے روز سوارا بھاسکر نے کراچی ہوائی جہاز حادثے کے متاثرین کو تعزیت پیش کی۔ انہوں نے لکھا کہ”او نووووو۔

بڑا سانحہ‘متاثرہ خاندانوں کے لئے دل کی گہرائیوں سے تعزیت پیش کی جاتی ہے اور حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے دعا گو ہوں‘ لاہور سے کراچی کے درمیان میں پیش ائے اس حادثے سے بچنے والے اور میرے دوست احباب کی سلامتی کے لئے دعاء گو ہوں“۔

ایک ٹوئٹر صارف نے اس پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ”حقیقت میں تمہیں پاکستان میں مقیم ہوجا چاہئے۔ سوار ا بھاسکر ان کے آباؤ اجداد نے ہماری منادر کو لوٹا‘ ہندوعورتوں کی عصمت لوٹی۔

تانہا جی فلم کا ذکر کیا۔ ہندوؤں کو چیالنج کیا گیا تھا او رتم ان کے ساتھ کھڑی ہوئی ہو“۔جو لوگ واقف نہیں ہیں وہ جان لیں کہ فلم ’تانہا جی‘ میں اجئے دیو گن‘ کاجو ل اور سیف علی خان نے اپنی اداکاری کے جواہر دیکھائے ہیں جو اسی سال ریلیز ہوئی ہے

۔بھاسکرا نے مائیکرو بلاگینگ پلیٹ فارم پر مذکورہ شخص کو سبق پڑھایا۔انہوں نے لکھاکہ’انل جی بھارت او رپاکستان کے لوگوں کے اجداد ایک ہی ہیں۔

ہرا آپا‘ موہن جی دارو‘ انڈیس ویلی تہذیب کبھی پڑھا یا سنا ہے؟ یہی دقعت ہوتی ہے جب تاریخ کا مطالعہ واٹس ایپ یونیورسٹی پر کیاجاتا ہے۔

تاریخ ٹوئٹرکے280الفاظوں سے تھوڑا زیاد ہ ہے“جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اترنے سے چند منٹ قبل لاہور سے اڑان بھرنے والا ایک ہوائی جہاز حادثے کا شکار ہونے کے بعد کم سے کم97لوگ مارے گئے ہیں۔

مذکورہ ہوائی جہاز جس میں 91مسافرین اور اٹھ عملے کے لوگ شامل تھے۔کویڈ19عالمی وباء کی وجہہ سے پروازوں پر عائد امتناع کو ختم کرنے کے چند دن بعد ہی یہ حادثہ پیش آیا تھا