واشنگٹن : امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ سوڈان نے ماضی میں امریکہ مخالف حملوں میں مہلوکین کے لواحقین اور مجروحین کو ہرجانے کے طور پر 33.5کروڑ ڈالر کی رقم ادا کردی ہے۔سوڈان نے گذشتہ سال امریکہ کی دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک کی فہرست سے اپنے نام کے اخراج کے لیے ہرجانے کے طور پر یہ خطیر رقم ادا کرنے سے اتفاق کیا تھا اور اس کے مرکزی بنک نے قبل ازیں یہ رقم امریکہ کو منتقل کردی تھی۔انٹونی بلنکن نے چہارشنبہ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ہمیں امیدہے،معاوضے کی اس رقم سے متاثرین کے دکھوں اور المیوں کا کچھ مداوا ہوگا۔