سپریم کورٹ کا فیصلہ کشمیر ی عوام کا مستقبل طے کرئے گا : آزاد

   

سرینگر: جموں وکشمیر پروگریسیو آزاد پارٹی کے چیرمین غلام نبی آزاد نے اتوار کے روز کہاکہ ہم دعا اور توقع کرتے ہیں کہ دفعہ 370کے بارے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ جموں وکشمیر کے عوام کے حق میں ہو۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیرکے لوگ گزشتہ چار برسوں سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے منتظر ہیں۔ان باتوں کا اظہار انہوں نے سرینگر میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔محبوبہ مفتی نے بھی فیصلے کے کشمیر کے حق میں نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔