ملبورن: آسٹریلیا میں اپریل میں سڈنی ہاربر برج پر مصروف اوقات میں ایک لین پر28 منٹ تک ٹریفک بلاک کرکے موسمیاتی تبدیلی پر کارروائی کا مطالبہ کرنے پر ڈیانا وائلٹ کو15ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ایک آسٹریلیائی جج نے ملزم کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے ، پولیس کے احکامات پر عمل نہ کرنے کیلئے ملزم کو جیل بھیج دیا۔ اس اقدام کو گزشتہ ہفتے بین الاقوامی سطح پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔مجسٹریٹ ایلیسن ہاکنز نے کہا کہ آپ نے بچکانہ حرکت کی ہے جس کی وجہ سے پورے شہر کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑااور خود کو نقصان پہنچایا ہے۔
کوکو آٹھ ماہ بعد پیرول کیلئے اہل ہو جائیں گی لیکن ان کے وکیل اس سزا کو چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس سزا کو انتہائی سخت اور بے بنیاد قرار دیا۔