سکریٹریٹ کی تعمیر کیلئے 617 کروڑ کی منظوری ،217 کروڑ خرچ

   

حیدرآباد۔/27 جولائی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ سکریٹریٹ کی تعمیر کیلئے حکومت کی جانب سے 617 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے جبکہ ابھی تک 217 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے۔ محکمہ عمارات و شوارع کی جانب سے آر ٹی آئی سوال پر یہ جواب دیا گیا۔ حیدرآباد میں آر ٹی آئی جہد کار کریم انصاری نے سکریٹریٹ کی عمارت کے بارے میں سوالات کئے تھے۔ محکمہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مین بلڈنگ اور جنوبی اور مغربی حصہ میں عمارتوں کی تعمیر کے علاوہ مسجد، مندر اور چرچ کا کام بھی جاری ہے۔ جواب میں بتایا گیا ہے کہ 31 جولائی تک تعمیری کاموں کی تکمیل کا منصوبہ تھا۔ واضح رہے کہ آر ٹی آئی کے تحت مکمل بجٹ کے خرچ اور تعمیری کاموں کی تکمیل سے متعلق سوالات کئے گئے تھے۔ جواب میں 31 جولائی تک تکمیل سے واقف کرایا گیا لیکن بنیادی صورتحال مختلف ہے۔ سکریٹریٹ کی مختلف عمارتوں اور عبادت گاہوں کی تعمیر کا کام ابھی مکمل نہیں ہوا اور توقع کی جارہی ہے کہ ڈسمبر تک تعمیری کام مکمل ہوجائیں گے۔ر