سیاست اور فریڈم آئیل مفت کوکری کلاسیس

حیدرآباد۔14اپریل(سیاست نیوز)سیاست اور فریڈم سن فلاور یفائنڈ آئیل مفت کوکری کلاسس کا آفیسرس میس ملک پیٹ 22اپریل بروز پیر‘ صبح 10بجے تا دوپہر 2 بجے شاندار پیمانے پرانعقاد عمل میںآرہا ہے ماسٹر شیف پونت مہتا کی نگرانی میںمنعقد ہونے والے اس پکوان مظاہرہ میںہمہ اقسام کے پکوان کا طریقہ کار بتایاجائے گا۔شہر حیدرآباد کے مختلف علاقوں میںسیاست اور فریڈم سن فلائور ریفائنڈ ائیل کے زیر اہتمام اس طرح کی پکوان کلاسس کا اہتمام کیاجاتا رہا ہے مذکورہ ایک روزہ مفت کوکری کلاسس میں داخلہ بذریعہ رجسٹریشن رہے گا۔پیر 22اپریل کے روز منعقدہونے والے اس کوکری کلاسس میںحصہ لینے کے لئے اپنا نام عمر اورپتہ لکھ کر فون نمبر8919493509 واٹس ایپ یا ایس ایم ایس کے ذریعہ ارسال کریں۔سیاست او رفریڈ م سن فلائور آئیل کی اس کی پہل کا مقصد پکوان کے میدان میںخواتین او رلڑکیوںکو نت نئے پکوان سے واقف کروانا اور انہیں دنیابھر کے کھانے کی ڈشیں تیار کرنے کے قابل بنانا ہے۔ماسٹر شیف پونت مہتا کا ماہر پکوان ہیں ‘جس سے کوکری کلاسس کے دوران پکوان میںذائقہ اور مصالحہ جات کا استعمال کرتے ہوئے کھانے میں لذت پیدا کرنے کے متعلق سوالات بھی پوچھے جاسکتے ہیں ۔حیدرآبادی کھانے‘ ناشتہ‘ لنچ او رڈنر پر مشتمل پکوان کی تیاری اور دسترخوان پر کھانے لاکر رکھنے سے قبل اس کو سجانے کا طریقہ کار بھی ماسٹر شیف پونت مہتا بتائیں گے۔سیاست اور سن فلاو ر فریڈم سن فلائور ائیل کی جانب سے سابق میںمنعقدہ کوکری کلاسس میں اب تک ہزاروں خواتین او رلڑکیوں نے پکوان میں مہارت حاصل کی ۔ اس مرتبہ علاقہ ملک پیٹ کی خواتین او رلڑکیوں کے لئے یہ موقع فراہم کیاگیا ہے کہ وہ پیر 22اپریل کے روز منعقد ہونے والے کوکری کلاسس کا حصہ بن کر پکوان میںمہارت حاصل کریں۔ واضح رہے کہ کوکری کلاسس کے لئے کوئی فیس نہیں لی جارہی ہے جبکہ داخلہ رجسٹریشن کے ذریعہ ہی ملے گا۔ مزید تفصیلات کے لئے 8919493509 پر رابطہ کیاجاسکتا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT