سی ای او سدرشن ریڈی کو بھی SIR نوٹس

   

حیدرآباد میں 12.55 لاکھ ووٹرس میں ایک لاکھ کو نوٹس جاری
حیدرآباد : /3 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں الیکشن کمیشن کی ووٹر لسٹوں کی جامع نظرثانی مہم (SIR) جاری ہے ۔ اس مہم کی اہم پیشرفت سامنے آئی ہے کہ چیف الیکٹورل آفیسر سدرشن ریڈی کو ان کے محکمہ نے ہی SIR کا نوٹس تھمادیا ۔ عہدیداروں کا کہناہے کہ 2002 ء سے 2026 ء کی میاپنگ میں (Surname) میں یکسانیت نہ ہونے اور بے ضابطگی پر یہ نوٹس جاری کیا گیا ۔ جس کے بعد خود سی ای او اب انتخابی عملے کو اپنی تفصیلات اور ثبوت فراہم کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ ریاست میں انتخابی عملے کی اس لاپرواہی نے عام ووٹرس کی زندگی عذاب کردی ہے ۔ ووٹر لسٹوں میں چھوٹی تکنیکی خرابیوں اور غلطیوں پر ریاست بھر میں تقریباً 93 لاکھ ووٹرس کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں ۔ جس سے عوام میں شدید تشویش و برہمی ہے۔ ضلع حیدرآباد میں میاپنگ نہ ہونے اور معمولی بے ضابطگیوں کے نام پر 12.55 لاکھ ووٹرس کو نوٹس ملنے چاہئیے تھے ۔ انتظامیہ کی سستی سے اب تک محض ایک لاکھ ووٹرس کو ہی نوٹس جاری کئے گئے ہیں ۔ جبکہ ماباقی 11.55 لاکھ ووٹرس کو نوٹس کا عمل زیرالتواء ہے ۔ نام ۔ والد کے نام (Surname) یا پتے میں ایک حرف کی غلطی پر بھی غریب و محنت کش شہریوں کو سماعت کیلئے مقررہ تاریخ پر ERO کے چکر کاٹنے پر مجبور کیا جارہا ہے ۔ عوام اور سیاسی قائدین انتخابی عملے کے اس رویے پر برہم ہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ معمولی نام یا Surname کی تصحیح کیلئے نئے سرے سے آن لائن ڈیکلریشن یا اندراج کافی ہونا چاہئیے تھا لیکن تفتیش اور سماعت کے نام پر عوام کو پریشان کیا جارہا ہے ۔ 2