نئی دہلی: ہندوستان نے منگل کو چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پی ای سی) میں تیسرے ملک کو شامل کرنے کی چین پاکستان مشترکہ تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ ہندوستانی علاقے میں ہے جسے پاکستان نے غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے ۔ اور ایسی سرگرمیاںفطری طور پر غیر قانونی اور ناقابل قبول ہیں۔سی پی ای سی چینی حکومت کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کا 60 بلین ڈالر کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جسے صدرشی جنپنگ نے فروغ دیا ہے اور یہ پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے ) سے گزرتا ہے ۔