شاہ فیصل کے کشمیر کے کے دوسرے ای اے ایس افیسر نے دیا استعفی

شاہ فیصل کے استعفی کے ۱۵ ا؍۲۰ دن بعد کشمیر کے دوسرے ای اے ایس افیسر نے اپنا استعفی نامہ محکمہ کے حوالے کیا ہے ۔محکمہ آبپاشی اور دوسرے محکمہ کے ذمہ دار نے دسرے لوگوں کی مسلسل بے ایمانی اور بدبختانہ عمل کی وجہ سے بدھ کو اپنا استعفی نامہ داخل کیا ۔ خورشید احمد شاہ نے محکمہ کے سکیٹری پر آبپاشی اور دسرے معاملوں میں بے ایمانی کا الزام عائد کیا ۔واضح رہے کہ یہ اس عہدے کے علاوہ دوسرے محکموں میں بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ خورشید احمد شاہ ۲۰۰۴ سے کامیاب ای اے ایس افیسر رہے ہیں ، موصولہ اطلاعات کے مطابق انہوں نے نیشنل کانفرس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے انکا کہنا ہے کہ یہ لوک سبھا یا انے والے اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس کی ٹکٹ پر انتخابات لڑ سکتے ہیں ۔ انہوں اپنے دور میں بہت سے سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور عوام کے دل میں جگہ بنا لی ۔
(سیاست نیوز)

TOPPOPULARRECENT