شترو گھن سنہا کے نشانے پر پھر ایک مرتبہ وزیراعظم مودی’ سرجی چوکیدار مہم میں مت الجھو‘

,

   

بی جے پی کی پہلی فہرست میں پارٹی کے باغی لیڈر شتروگھن سنہا کا نام نہیں‘ بہار کے پٹنہ صاحب لوک سبھا حلقے سے نمائندگی کرتے آرہے ہیں شتروگھن سنہا۔

نئی دہلی-وزیراعظم اور پارٹی کی پالیسیوں سے نالاں بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے لیڈر شتروگھن سنہا نے ہولی کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کو مبارکباد دیتے ہوئے ان پر طنز کیا۔

مودی کے چوکیداروں کو خطاب کرنے پر مسٹر سنہا نے طنز کرتے ہوئے یکے بعد دیگر کئی ٹوئٹ کئے جن میں انہوں نے کہا کہ چوکیداروں سے خطاب کرنے سے اہم بات یہ ہے کہ ان کے مسائل حل کرنے پر توجہ دینی چاہئے ۔مسٹر سنہا نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ “ سر جی آپ کو ہولی کی نیک خواہشات۔

ایک بار پھر میں انکسار اور اِستَقلال کے ساتھ یاد دلا¶ں گا کہ ‘چوکیدار’ مہم میں مت پھنسئے۔

چوکیدار کے معاملے پر آپ جتنا دفاع کریں گے ، یہ بات ملک کو بے جواب، سوالات اور رافیل ڈیل کی اتنی ہی زیادہ یاد دلائے گا۔ ان کے بارے میں لوگ جاننے کے لئے بے چین ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ “ویسے سر آپ نے اچانک بغیر کسی تیاری اور بے توجہی کے ’موڈ‘ میں ملک کے چوکیداروں کو خطاب کیا (نام نہاد 25 لاکھ … نہیں پتہ کہ ان اعداد و شمار کی بنیاد کیا ہے ، 21لاکھ کیوں نہیں، 2.5لاکھ کیوں نہیں؟) ۔

ہوسکتا ہے کہ یہ بات ان لوگوں اور چوکیداروں کے گلے نہ اترے ، جن کی حالت بھی اچھی نہیں ہے ۔ ان میں سے زیادہ تر خط افلاس سے نیچے زندگی بسر کرتے ہیں۔