نئی دہلی : مہنگائی پر بحث اور اشیائے ضروریہ پر جی ایس ٹی واپس لینے کے مطالبے پر اپوزیشن اراکین کے زبردست ہنگامے کے دوران مانسون اجلاس میں جمعرات کو راجیہ سبھا میں پہلی بار وقفہ سوال شروع ہوا۔18 جولائی کو شروع ہونے والے مانسون اجلاس میں آج پہلی بار وقفہ سوال منعقد کیا گیا۔ پچھلے تین دنوں سے کوئی کام نہیں ہوا۔اسی معاملے پر کارروائی صبح تک ملتوی ہونے کے بعد دوپہر 12 بجے وقفہ سوالات شروع ہوا۔ ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے وقفہ سوالات شروع کیا لیکن اپوزیشن اراکین ایوان کے بیچ میں آکر نعرے بازی کرنے لگے ۔انہوں نے ہنگامہ آرائی کے درمیان وقفہ سوالات کا انعقاد کیا۔ تاہم دوپہر 12 بجکر 25 منٹ پر کارروائی 10 منٹ کے لیے ملتوی کرنی پڑی۔