منیلا : شمالی فلپائن میں شدید بارش اور سمندری طوفان کے بعد مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ فلپائن کو اپنی لپیٹ میں لینے والا “یاگی” سمندری طوفان علاقے میں شدید بارشوں ،سیلاب اور مٹی کے تودے گرانے کا سبب بنا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ طوفان کے بعد آنے والی تباہی 14 افراد کی جان لے گئی جبکہ بحری و فضائی آمدورفت بھی معطل ہو گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ شمالی فلپائن کے متعدد صوبوں میں سمندی طوفان کے بارے میں متنبہ کیا گیا ہے۔