شمالی کشمیر میں 2 دہشت گرد ہلاک

   

سری نگر۔28؍اگست( ایجنسیز) ہندوستانی فوج نے جمعرات کو کہا کہ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں وادیٔ گریز میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ دراندازی مخالف آپریشن میں 2 نامعلوم دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
یہ آپریشن جموں و کشمیر پولیس کی فراہم کردہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر شروع کیا گیا اور الرٹ فوجیوں نے مشکوک سرگرمی دیکھ کر چیلنج کیا۔