پیانگ یانگ : شمالی کوریا نے ایک روز قبل بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ شروع کیا تھا اور اطلاعات کے مطابق جمعے کی صبح اس کا ایک میزائل جاپان کے علاقے میں گرا۔ اس نے ایسی مزید کارروائیاں کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے 18 نومبر جمعہ کو ایک اور مبینہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا، جس کی جاپان نے بھی تصدیق کی ہے۔ جاپانی کوسٹ گارڈز کے مطابق امکان ہے کہ میزائل ہوکائیڈو کے مغرب میں تقریباً 210 کلومیٹر کے فاصلے پر سمندر میں گرا ہے۔جنوبی کوریا کے ایک دفاعی اہلکار نے مزید تفصیلات بتائے بغیر خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ انہوں نے اس بات کا، اندازہ لگایا ہیکہ شمالی کوریا نے بین البراعظمی میزائل (آئی سی بی ایم) فائر کیا۔سیول کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے اپنے پہلے بیان میں کہا تھا کہ اس نے مشرق کی سمت میں ایک نامعلوم بیلسٹک میزائل داغے جانے کا پتہ لگایا ہے۔ٹوکیو نے بھی لانچ کی تصدیق کی، جاپان کی وزارت دفاع نے کہا کہ پیونگ یانگ نے ”مشتبہ طور پر ایک بیلسٹک میزائل” فائر کیا جبکہ کوسٹ گارڈ نے جہازوں کو خبردار کر دیا ہے کہ وہ سمندر میں گرے ہوئے ملبے کے قریب نہ جائیں۔