اسلام آباد ؍ واشنگٹن۔ 27 جون (ایجنسیز) پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فون کیا، جس میں پاکستانی وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ کی باہمت اور فیصلہ کن قیادت کو سراہا جس کی وجہ سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ہوئی۔‘فون کال میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔پاکستان وزیر اعظم کے دفتر کے دفتر سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو جمعرات کی شام امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلی فون کیا۔بیان کے مطابق: ’وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر ٹرمپ کی باہمت اور فیصلہ کن قیادت کو سراہا جس کی وجہ سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ہوئی۔‘