شہر میں سڑکوں کی مرمت کیلئے 10 کروڑ روپئے کی منظوری

   

حیدرآباد28 جولائی (سیاست نیوز) شہر بارش سے خراب سڑکوں کی مرمت کیلئے محکمہ عمارات و شوارع سے 10 کروڑ کی منظوری عمل میں لاکر آراینڈ بی کی سڑکو ںکی مرمت کو یقینی بنانے کی ریاستی وزیر ویمولہ پرشانت ریڈی نے ہدایات جاری کی ہیں تاکہ مصروف ترین سڑکو ں پر ٹریفک جام کے مسائل کو فوری حل کیا جاسکے۔ انہوں نے سڑکوں کی خستہ حالی اور گذشتہ 15 یوم سے بارشوں کے دوران خراب ہوئی سڑکوں کی تفصیلات دریافت کی جس پر حکام نے انہیں شہر کے علاوہ مختلف اضلاع کی سڑکوں اور شاہراہوں کی صورتحال اور برجس کے حالات سے واقف کروایا ۔ اجلاس میں پرشانت ریڈی نے شہر کیلئے 10کروڑ جاری کرنے کا فیصلہ کیا اور اضلاع کے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔انہو ںنے تمام اضلاع بالخصوص جی ایچ ایم سی حدود میں موجود سڑکوں کی صورتحال سے آگہی حاصل کی ۔م