شہر کے بعض حصوں میں ہلکی بوندا باندی سے موسم خوشگوار

   

تیز ہواؤں کے سبب برقی سربراہی میں خلل کی شکایات

حیدرآباد۔19اپریل(سیاست نیوز) دونوں شہروں حیدرآبادو سکندرآباد کے بیشتر علاقوں میں شام کے وقت مطلع ابر آلود ہونے اور ہلکی بوندا باندی کے سبب موسم خوشگوار ہوگیا ۔سہ پہر3بجے کے بعد سے ہی شہر میں مطلع ابر آلود ہونے کے سبب بارش کے آثار نمایاں ہونے لگے اور بعض مقامات پر ہلکی بوندا باندی اور ہوائیں ریکارڈ کی گئیں ۔ ہواؤں کے چلنے کے ساتھ ہی برقی سربراہی منقطع کی جانے لگی اور کئی علاقوں میں زائد از دو گھنٹوں تک برقی سربراہی منقطع رہی۔ جی ایچ ایم سی نے ایمرجنسی عملہ کو متحرک کردیا گیا تھا تاکہ پانی جمع ہونے کی شکایت پر کاروائی کی جا سکے ۔ شہر حیدرآباد کے اطراف موجود کئی مضافاتی علاقوںسے بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ عہدیداروںنے اس بات کی توثیق کی کہ مشیرآباد‘ بھولکپور‘ نامپلی ‘ کاروان ‘ خیریت آباد ‘ ریڈ ہلز ‘ لکڑی کا پل‘ کے علاوہ دیگر علاقو ںمیں برقی سربراہی منقطع ہونے کی شکایات موصول ہوئی جنہیں فوری طور پر حل کرتے ہوئے برقی بحال کرنے کے اقدامات کئے گئے۔ آج شہر کے بعض علاقوں میں موسم کی تبدیلی نے محکمہ موسمیات کے عہدیدارو ںکو حیرت میں مبتلاء کردیا اور کہا جا رہاہے کہ آئندہ دو یوم کے دوران بھی موسم میں اسی طرح کی تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔م