حیدرآباد۔28 جولائی (سیاست نیوز) شہر کی تمام اسٹریٹ لائٹس کو کارکرد رکھنے کے اقدامات کئے جائیں اور کسی بھی علاقہ میں تاریکی نہ ہو اس بات کو یقینی بنایا جائے ۔ مئیر مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد مسز جی وجیہ لکشمی نے تلنگانہ اسٹیٹ سدرن پاؤر ڈسٹریبیوشن کارپوریشن لمیٹڈ کے عہدیداروں کے ہمراہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے دونوں شہروں کی تمام اسٹریٹ لائٹس کو کارکرد بنانے کی تاکید کی اور کہا کہ بیشتر سڑکوں پر رات کے اوقات میں روشنی نہ ہونے کے سبب حادثات پیش آرہے ہیں اور اندھیرے میں آوارہ کتوں کی کثرت کے سبب راہگیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہو ںنے جی ایچ ایم سی حدود میں خدمات انجام دینے والے محکمہ برقی کے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ بلدی عملہ کے ساتھ شہر میں جہاں کہیں اسٹریٹ لائٹس کے کارکرد نہ ہونے کی شکایات موصول ہورہی ہیں ۔ر