شہر کے حالات بگاڑنے کی پھر ایک کوشش

,

   

سلطان بازار میں کلمہ طیبہ کی تحریر والے ٹی شرٹس کی فروخت
حیدرآباد۔ /11 جون، ( سیاست نیوز) سلطان بازار علاقہ میں آج اس وقت ہلکی سی کشیدگی پیدا ہوگئی جب مسلمانوں نے ایک دکان پر کلمہ طیبہ کی ٹی شرٹ پر اعتراض کیا۔ کلمہ طیبہ اور اسمائے حسنہ اور مبارک آیتوں کی تحریر والی ٹی شرٹ کو دکاندار نے فروخت کیلئے پیش کیا۔ اس بات کی اطلاع عام ہوتے ہی مسلمانوں میں بے چینی پیدا ہوگئی اور مسلمانوں نے پرامن احتجاج درج کرتے ہوئے سلطان بازار پولیس اسٹیشن کا رُخ کیا۔ شہر میں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرتے ہوئے پُرامن ماحول کو مکدر کرنے کی اس کوشش پر مسلمانوں نے برہمی کا اظہار کیا۔ ملک میں پہلے سے ہی شان رسالت ؐ میں گستاخی سے مسلمانوں میں برہمی پائی جاتی ہے اور احتجاج جاری ہے ایک ایسے وقت حیدرآباد میں سازش کی گئی تاہم مسلمانوں نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرامن احتجاج کیا اور خاطی افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ سلطان بازار بڑی چوڑی میں واقع ایک دکان پر ٹی شرٹ پائی گئی جس پر کلمہ طیبہ اور آیات مبارک تحریر تھیں۔ اس سلسلہ میں سلطان بازار انسپکٹر پی پرما نے بتایا کہ محمد خلیل الرحمن قریشی نے سری مال کلکشن کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع