شہید فوجیوں کا نشان’قومی جنگی یادگار‘میں منتقل

   

نئی دہلی : پاکستان کے ساتھ 1971 کی جنگ میں شہید ہونے والے فوجیوں کے نشانات کو آج انڈیا گیٹ پر واقع امر جوان جیوتی اسمارک سے احترام کے ساتھ ہٹا کر‘ قومی جنگی یادگار’ میں نصب کر دیا گیا۔مسلح افواج کے جوان شہیدوں کے نشانات، ایک الٹی رائفل اور ہیلمٹ کو احترام کے ساتھ قومی جنگی یادگار کے ‘پرم یودھا استھل’ پر لے جایا گیا اور پرم ویر چکرجانبازوں کے مجسموں کے درمیان نصب کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی امر جوان جیوتی اسمارک کا قومی جنگی یادگار میں انضمام مکمل ہو گیا۔یہ تقریب چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف ایئر مارشل بی آر کرشنا کی قیادت میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر تینوں افواج کے ایڈجوٹینٹ جنرل لیول کے افسران بھی موجود تھے ۔تقریب کے دوران امر جوان جیوتی اسمارک پر آخری سلامی دی گئی اور ایئر مارشل کرشنا نے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد وہاں سے شہداء کے نشانات کو باعزت طریقے سے ہٹا کر ‘یودھا استھال پر لے جا کر نصب کیا گیا۔ حکام نے قومی جنگی یادگار پر شہداء کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔