ممبئی : ریاست مہاراشٹرا میں ایک شیرکوسڑک عبورکرنے کا موقع فراہم کرنے کیلئے ٹریفک کو روک دیا گیا۔ یہ عجیب وغریب واقعہ چندراپور ناگ بھیڑ۔ برہماپوری ہائی وے پرپیش آیا۔ اس مصروف ترین سڑک پرکافی ٹریفک اورگاڑیوں کی آمد ورفت کی وجہہ سے شیرکو سڑک عبورکرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا ، جنگلی جانورنے کافی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہا،اس بات کی اطلاع محکمہ جنگلات کے حکام کو ہوگئی انھوں نے فوری وہاں پہنچ کرٹریفک کوروک دیا اورشیرکیلئے راستہ ہموارکیا اورپھرشیرآرام سے سڑک سے گزرگیا۔ اس منظرکو وہاں موجود افراد نے اپنے سیل فون میں قید کرلیا جو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا۔