شیو سینا ایم پی راہول شیوالے پر ریپ کا الزام

   

ممبئی: دبئی کی ایک 33 سالہ خاتون نے شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ راہول شیوالے کے خلاف عصمت دری کے الزام میں ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ شیوالے کی بیوی کامنی نے اپنے شوہر کے خلاف لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے ایم پی کی شبیہ کو خراب کرنے کی ’’دانستہ سازش‘‘ قرار دیا جو 25 سال سے زیادہ عرصے سے سماجی اور سیاسی زندگی میں سرگرم ہیں۔اس خاتون نے، جو ٹیکسٹائل کا کاروبار کرتی ہے، اپنی شکایت میں الزام لگایا ہے کہ ممبئی پولیس نے ماضی میں اس کا بیان ریکارڈ کرنے کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا۔ انہوں نے الزام لگایا ہیکہ شیوالے 2020 سے جذباتی اور ذہنی طور پر اس کے ساتھ بدسلوکی اور عصمت دری کر رہے ہیں۔