نلگنڈ ہ۔ 8 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجلس بلدیہ نلگنڈہ کو ایک نادر اعزاز حاصل ہوا ہے۔سال 2024 میں نلگنڈہ شہر کے لیے صاف فضائی سروے منصوبہ کے تحت سروے کیا گیا تھا جسمیں بلدیہ نلگنڈ ہ کو کامیاب قراردیا گیا۔ یہ اعزاز تین لاکھ کی آبادی والے شہر کی فہرست میں دوسری پوزیشن رہنے کی وجہ سے حاصل ہوا۔ جسکی وجہ نلگنڈہ میونسپلٹی کو 25 لا کھ روپئے بھی دیئے گئے۔ چیئرمین بوری سرینواس ریڈی نے آج راجستھان میں منعقدہ سوچھ ویو دیوس پروگرام میں حصہ لیا مرکزی وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیات کے زیراہتمام نیشنل کلین ایئر پروگرام (NCAP) کے تحت منعقد کیا گیا تھا کلین ایئر سروے 2024 میں نلگنڈہ شہر کو آبادی کے زمرے-3 لاکھ سے زائد میں دوسرا مقام حاصل ہوا۔ سوچھ واؤ سروش 2024 کے ایک حصے کے طور پر سینٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ (CPCB) کے ذریعہ کئے گئے ایک تشخیص میں 131 شہروں نے خود تشخیصی رپورٹیں پیش کیں جسمیں نلگنڈہ شہر کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کی بنیاد پر یہ اعزاز میں نلگنڈہ بلدیہ کو حاصل ہوا اس پروگرام میں صدرنش?ن بلدیہ بوری سرینواس ریڈی اور میونسپل کمشنر سید مصا حب احمد نے 25 لاکھ کا نقد انعام حاصل کیا۔ نلگنڈہ شہر کو یہ اعزاز حاصل ہونے پر مرکزی وزیر ماحولیات و موسمیات بھوپیندر یادو اور چیف منسٹر راجستھان بھجن لال شرما سے نقد ایوارڈ وصول کیا۔