صحافی محمد زبیر ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

,

   

نئی دہلی: اشتعال انگیز پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار فیکٹ چیکر اور صحافی محمد زبیر نے ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔فیکٹ چیکر کے وکیل کی جانب سے فوری ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ محمد زبیر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ جسٹس اندرا بنرجی کل اس معاملے کی فہرست دینے پر راضی ہیں۔ تاہم چیف جسٹس آف انڈیاکی منظوری سے مشروط ہیں۔ 27 جون2022 کو محمد زبیر کو دہلی پولیس نے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ اس پرمذہب، ذات پات، جائے پیدائش، زبان وغیرہ کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے اور مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام ہے۔