صدر جمہوریہ اور وزیراعظم نے کے سی آر کو سالگرہ پر مبارکباد دی

   

نئی دہلی، 17 فروری (یو این آئی) تلنگانہ چیف منسٹر کے سی آرکی سالگرہ پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، گورنر ٹی سندرراجن اور ٹاملناڈو و کیرالہ کے وزرائے اعلیٰ سمیت کئی لیڈروں نے انہیں مبارکباد دی۔وزیراعلی کے دفتر کے عہدیداروں نے بتایا کہ مرمو نے کے سی آر سے فون پر بات کی اور لمبی، صحت مند و پرسکون زندگی کی خواہش کی۔ وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا تلنگانہ کے چیف منسٹر کے سی آر گارو کو سالگرہ کی مبارکباد۔ میں اس کی لمبی عمر اور اچھی صحت کی تمنا کرتا ہوں۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی ٹویٹر پر ان کی صحت مند اور لمبی زندگی کی خواہش کی ہے ۔