صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی آج حیدرآباد آمد

   

حیدرآباد۔/17ڈسمبر، ( سیاست نیوز) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو حیدرآباد میں سالانہ قیام کے تحت تین روزہ دورہ پر کل 18 ڈسمبر کو حیدرآباد پہنچ رہی ہیں۔ صدر جمہوریہ کے دورہ کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور وہ بلارم کے راشٹر پتی نیلائم میں قیام کریں گی۔ صدر جمہوریہ 18 ڈسمبر کی شام 6:25 بجے خصوصی طیارہ سے حکیم پیٹ میں واقع ایر فورس کے ایر پورٹ پہنچیں گی۔ وہاں سے شام 7 بجے راشٹر پتی نیلائم روانہ ہوں گی۔