صمد کو عبداللہ کی مبارک باد

   

سری نگر ۔ سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ نے چہارشنبہ جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے سن رائزرس حیدرآباد کے کھلاڑی بدالصمد کو ان کی سالگرہ کے موقع پر کامیابی کی تمنا کی اور نیک خواہشات پیش کیں۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر نیشنل کانفرنس (این سی) کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ عبد الصمد سالگرہ مبارک ہو۔ آپ کو بڑی کامیابی اور ترقی کے لئے نیک خواہشات ،ساتھ ساتھ طویل اور روشن کیریئر اور فٹنیس واچھی صحت کے لئے دعا۔آپ سن رائزرس کی کامیابیوں میں تعاون کرتے رہیں اور آئندہ مقابلوں میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ برقرار رکھیں ۔

ہاٹسپر 1-0 سے کامیاب
لندن ۔ انگلش پریمیئر لیگ میں ٹوٹینہم ہاٹسپر نے برنلے کو 0-1 سے شکست دے دی۔ دوسری جانب اٹالین فٹبال لیگ میں اے سی میلان اور روماکا مقابلہ 3۔3 گول سے برابر ہوگیا۔ اس مقابلے میں اے سی میلان کی جانب سے ابراہمو وچ نے دوگول اسکور کیے۔انگلش پریمئر لیگ میں ٹوٹینہم ہاٹسپر اور برنلے کا میچ پہلے وقفے تک بغیر کسی گول کے برابر رہا۔