لکھنو: اترپردیش میں مرکزی جانچ ایجنسی کی ایک خصوصی عدالت نے پرتاپ گڑھ کے پولیس سرکل افسر ضیاء الحق کے قتل کے 11سال پرانے معاملے میں چہارشنبہ کو دس افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔سی بی آئی کی خصوصی جج دھیریندر کمار کی عدالتنے پھول چند یادو، پون یادو، منجیت یادو، گھنشیام سروج، رام لکھن، چھوٹے لال یادو، رام آشرے ، منا لال پٹیل، شیو رام پاسی اور جگت بہادر پال عرف بلے پال کو مختلف دفعات کے تحت خاطی قرار دیا تھا۔