طرابلس کیلئے لڑائی ۔ اب تک 121 ہلاکتوں کا دعوی

طرابلس 14 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) طرابلس کے قریب گھمسان کی لڑائی میں خلیفہ حفتار کی جانب سے جاریہ مہینے شروع کی گئی فوجی کارروائی کے نتیجہ میں اب تک 121 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ عالمی تنیم صحت نے آج یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ حفتار کی افواج اور اقوام متحدہ کی تائید والی حکومت کی افواج کے مابین یہ لڑائی جا ری ہے اور دونوں ہی فریقین نے اپنی اپنی پیشرفت کا ادعا کیا ہے تاہم کسی بھی فریق کی حالیہ دنوں میں کسی پیشرفت کا ثبوت نہیں ہے ۔ کہا گیا ہے کہ 4 اپریل کو لڑائی کے آغاز کے بعد سے اب تک 560 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ عالمی تنظیم صحت نے اپنے ٹوئیٹر پر ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT