طوفان ہیلن سے ہلاکتوں کی تعداد 150 سے متجاوز

   

نیویارک : امریکی ریاست فلوریڈا کی ساحلی پٹی پر گزشتہ ہفتے کیٹیگری 4 کے ساتھ پہنچنے والے سمندری طوفان ہیلین کی وجہ سے ہونے والی تباہی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 150 سے تجاوز کر گئی۔فلوریڈا کے ساحل سے تقریباً 225 کلومیٹر کی رفتار سے ٹکرانے والے سمندری طوفان ہیلین کے منفی اثرات خطے میں جاری ہیں۔حکام نے بتایا کہ شمالی کیرولینا، جنوبی کیرولینا، جارجیا، فلوریڈا اور ورجینیا کی ریاستوں میں کم از کم 150 افراد ہلاک ہوئے ۔