حیدرآباد ۔ 19 جنوری (سیاست نیوز) عادل آباد ضلع میں ایک ٹرک گھاٹ سے نیچے گر گئی جس کے نتیجہ میں 47 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سوریہ گڈہ سے تعلق رکھنے والے 60 افراد ایک ٹرک کے ذریعہ آصف آباد ضلع میں واقع جنگوباٹی مندر کو درشن کے لئے جارہے تھے کہ عادل آباد کے نارنو منڈل کے مالے گھاٹ کے قریب گاڑی کا توازن بگڑ گیا اور وہ ایک چھوٹی کھائی میں گر گئی جس کے نتیجہ میں 47 افراد شدید زخمی ہوگئے اور باقی افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔ زخمیوں کو اوٹنور کے رمس دواخانہ میں منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ زخمیوں میں چند افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ (ش)