ورنگل۔14 ا گسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)عرس جاگیر ورنگل میں جماعت اسلامی ہند قلعہ ورنگل کے زیر اہتمام چلائے جانے والے ویمن ویلفیر سنٹر میں مفت ٹیلرنگ کی تربیت حاصل کرنے والے 17ویں بیاچ کی خواتین و لڑکیوں میں اسنادات تقسیم و ’اجتماع ‘ پروگرام کا زیر سرپرستی مولانا رحمت اللہ شریف سابق امیر حلقہ آسام ریاست ،زیر نگرانی مرزا حسینی بیگ رکن جماعت اسلامی قلعہ ورنگل و ناظم سنٹر ،زیر صدارت سید معین الدین حسینی یو ایس اے ،کنوینر سید معین الدین حسینی انعقاد عمل میں آیا۔مہمانان خصوصی کی حیثیت سے یعقوب شریف ،محمد مقبول ، خالد سعید نے شرکت کی۔رقیہ بانو رکن جماعت قلعہ ورنگل کی تلاوت و ترجملہ سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر ویمن سنٹر کے نگران کار و ناظم مرزا حسینی بیگ نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مفت ٹیلرنگ تربیت کے 17ویں بیاچ میں مسلم 10اور 5 غیر مسلم جملہ 15 خواتین تھیں۔انہوںنے کہاکہ اس تربیتی کورس میں خواتین کو بنیادی ٹیلرنگ کی مہارتیں سکھائی گئیں جس سے نہ صرف ان کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوا بلکہ انہیں روزگار کے بھی مواقع میسر آئیں گے۔ آخر میں انہوںنے کہا کہ 18ویں بیاچ کا آغاز ہوچکا ہے خواہش مند حضرات سیل نمبر 9849933272پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔اس موقع پر ٹیلر نگ ٹیچر تبسم ،عربی ٹیچر آسیہ بیگم کے علاوہ محترمہ شبانہ یاسمین مقامی ناظمہ چنتل قلعہ ورنگل ،اسماء خاتون ،عطیہ فرحین ،رضیہ بیگم ،زبیدہ بیگم کے علاوہ مقامی خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔مولانا رحمت اللہ شریف کی دعا پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔