عرفان خان نے اپنا مقدر خود بنایا

   

ممبئی: عرفان خان نے اپنی زبردست اداکاری سے نہ صرف بالی ووڈ بلکہ ہالی ووڈ میں بھی اپنے ہنر کا جوہر دکھایا۔عرفان خان کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنا مقدر خود ہی بنایا اور ممبئی جیسے شہر میں ان کا کوئی گاڈ فادر بھی نہیں تھا لیکن اپنی اداکاری کے ہنر سے انہوں نے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا تھا۔عرفان کی پیدائش راجستھان کے جے پور کے آمیر اوڑ علاقے کے ایک عام سے خاندان میں 7جنوری 1967 کو ہوئی تھی۔ان کے والد کی ایک ٹائر پنکچر بنانے کی دکان تھی۔ 1988میں ریلیز ہوئی میرا نائر کی فلم ’سلام بامبے‘ میں ایک چھوٹے سے رول سے اپنی فلمی کیریئر کی شروعات کی تھی۔ سال 1990میں ریلیز فلم ’ایک ڈاکٹر کی موت‘ سے عرفان اپنی پہچان بنانے میں کامیاب ہوگئے ۔پھررفتہ رفتہ انہیں کام ملنے لگا۔دیکھتے ہی دیکھتے وہ ایک مشہور اسٹار بن گئے۔ 29 اپریل 2020 کو ان کا کینسر کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔