سہارنپور: خصوصی ایم ایل اے ، ایم پی عدالت میں سہارنپور، اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے کانگریس ایم پی عمران مسعود کے خلاف مودی کے بارے میں قابل اعتراض ریمارکس کرنے کے معاملے میں الزامات عائد کیے گئے ہیں۔مودی کے خلاف مبینہ ریمارکس 2014 میں کیے گئے تھے اور وہ اس وقت گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے۔حکومتی وکیل گلاب سنگھ نے آج کہا کہ مسعود کے خلاف منگل کو خصوصی MP—MLA عدالت کے جج موہت شرما کے سامنے الزامات عائد کیے گئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ 27 مارچ 2014 کو دیوبند کے اس وقت کے کوتوالی انچارج کسم ویر سنگھ نے مسعود کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔