پریاگ راج: اترپردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر کیشوپرساد موریہ نے آج سماج وادی پارٹی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی کی معیاد میں غنڈہ راج سے متاثر عوام دوبارہ ریاست میں اس کی حکومت نہیں چاہتے ہیں۔بی جے پی پھولپور اسمبلی ضمنی الیکشن میں بوتھ سطح پر پروگرام سے خطاب میں نے کہا کہ ریاست کی عوام نہیں چاہتے ہیں کہ پھر سے ایس پی کاغنڈہ راج کی واپسی ہو۔ ایس پی دور میں غنڈہ، مافیا، فسادیوں کا ہی بول بالا تھا جس سے لوگ پریشان تھے ۔ آج سبھی فسادی ، مافیا،غنڈے یا تو بدل گئے یا جیل میں ہیں۔ مسٹر موریہ نے کہا کہ یہ الیکشن عام الیکشن نہیں ہے بلکہ 2027 کا سیمی فائنل ہے ۔ لوک سبھا الیکشن میں گمراہی پھیلا کر لوگوں کو اپنے مایا جال،جھوٹ کے پلنڈے سے تیار سلوگن آئین خطرے میں ہے ۔ ہر خواتین کو مہینے میں ایک ہزار بھیجنے کے تیقین سے کچھ سیٹیں ضروری ملیں تو غبارے کی طرح پھول گئے ۔ اب غبارے کے پھنٹے کی ضرورت ہے یہ کام بی جے پی کارکنان کرینگے ۔ انہوںنے کہا کہ سال 2014 سے 2024 تک بی جے پی کا نعرہ’بوتھ جیتا تو چناؤ جیتا’ ہمیشہ لگایا جاتارہا ہے ۔ موریہ نے دعوی کیا کہ پھول پور اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں کارکنان جیت کا کمل کھلائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 2014 اور 2017 کی سابقہ حکومت سے موجودہ حکومت میںزیادہ ترقی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تین کروڑ افراد کو وزیر اعظم آواس اب تک مل چکا ہے اور وزیر اعظم مودی کا فیصلہ ہے کہ اب کوئی بھی شخص بغیر گھر کے نہیں رہے گا۔ یہ ہی نہیں گھر کے ساتھ بیت الخلاء بھی ملے گا۔