تھریسور۔ کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے ہفتہ کے روز وزیراعظم نریندر مودی پر لفظی حملہ ملک میں پکوان گیس اور ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے حوالے سے کیا او رکہاکہ بی جے پی اور آر ایس ایس عوام کی اہم مسائل پر سے توجہہ ہٹانے کے لئے نفرت اور تشدد کو بڑھاوا دے رہی ہے۔
یہاں کے ایک مشہور میدان میں جہاں پر بھارت جوڑو یاترا کے اس دن کا شام کو اختتام عمل میں ایا ہے عوام کے کثیر تعدادسے خطاب کرتے ہوئے گاندھی نے کہاکہ حکومت ہند ملک کے پانچ چھ دولت مندلوگوں کے مفاد میں ہی چل رہی ہے۔
گاندھی نے کہاکہ وزیراعظم پوچھ رہے ہیں کہ پچھلے 70سالوں میں کانگریس نے کیا کیاہے۔ مذکورہ کانگریس لیڈر نے کہاکہ ”مسٹر نریندر مودی نے ہم نے کبھی ہندوستان کوبے روزگاری کی اس سطح پر نہیں لائے جتنا آپ لے کر ائے ہیں۔
ہم ہندوستان کو اشیاء ضروری کی اتنی بڑھی ہوئی قیمتیں کبھی نہیں دی ہیں۔ یوپی اے حکومت جب اقتدار میں تھی اس وقت گیس سلینڈر کی قیمت400روپئے تھی۔ وزیراعظم گیس سلینڈرکی 400روپئے قیمت کی شکایت کرتے رہے ہیں۔
مگر آج انہوں نے گیس سلینڈر کی قیمت1000روپئے کردی ہے“۔ انہوں نے ملک میں لوگ ہر روز پٹرول کی بڑھتی قیمتو ں کے عینی شاہد ہیں اور زیادہ پیسہ عوام سے لے کرہندوستان میں کچھ کاروباریوں کو دیاگیاہے۔
گاندھی نے کہاکہ ”سچائی یہ ہے کہ آپ کو گمراہ کرنے کے لئے بی جے پی کی جانب سے تشدد‘ نفرت پھیلائی جارہی ہے۔ لاکھوں ہندوستانی کے درد کی وجہہ بناے ہوئے آپ کو درپیش مسائل سے آپ کی توجہہ ہٹانے کے لئے اسکو تشکیل دیاگیاہے۔
او رحکومت ہند(فی الحال) جو چل رہی ہے وہ ہندوستان کی عوام یا چھوٹے اور متوسط کاروباریوں اورمزدوروں‘ کسانوں اورنوجوانوں کے لئے کچھ نہیں کررہی ہے“۔
انہوں نے دعوی کیاکہ کیرالا میں پورے ملک سے زیادہ بے روزگاری ہے اور چیف منسٹر پینارائی وجین سے استفسار کیاکہ وہ اس مسلئے سے جلد سے جلد نمٹیں۔ انہوں نے وجین کو کہا کہ وہ ماہرین‘ اساتذہ اور اسٹوڈنٹس کے بشمول تمام لوگوں سے بات چیت کی آغاز کریں۔
گاندھی نے دہرایا کہ ان کی پارٹی اس بات سے بالاتر ہوکر کہ یہ کہاں سے آرہی ہے تمام قسم کی فرقہ واریت سے مقابلہ کریگی کیونکہ یہ خراب اور ملک کو خطرے میں ڈالے گی۔
گاندھی نے کہاکہ ”تسیم اور نفرت ہندوستان نے ہندوستان کو کمزور کردیاہے اور ہم ایک کمزور ہندوستان کبھی برداشت نہیں کریں گے“۔ ہفتہ کے دن کانگریس لیڈر نے پیرامبرا کے قریب سے اپنی بھارت جوڑو یاترا دوبارہ کی شروع تھی جس میں پارٹی کے سینکڑوں کارکنان او رمقامی لوگ بھی شامل ہوئے۔
یہاں اس معروف میدان پر اس کا اختتام عمل میں آیا۔ کنیا کماری سے کشمیر تک بھارت جوڑو یاترا جو 150دنوں میں 3570کیلومیٹر تکمیل کریگی کا 7ستمبر کے روز آغاز ہوا او راس کا اختتام جموں کشمیر پر ہوگا۔
مذکورہ ترا کا ستمبر10کی شام کیرالا میں داخل ہوئی ریاست کے 450کیلومیٹر احاطہ کے لئے 19دنوں میں سات اضلاعوں میں گھومے گی اور یکم اکٹوبر کے روز کرناٹک میں داخل ہوگی۔