تلنگانہ پولیس کا اوبیر کے ساتھ اشتراک ، لوکیشن پولیس سے شیئر کرنے کی سہولت
حیدرآباد ۔ 19 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ٹکنالوجی کے استعمال میں تلنگانہ پولیس نے ایک سنگ میل کو عبور کرلیا ہے ۔ عوامی حفاظت بالخصوص خواتین کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتے ہوئے تلنگانہ پولیس نے خانگی اداروں سے شراکت داری کے سلسلہ کو مزید اہمیت دی ہے ۔ اب اوبیر میں سفر کرنے والے شہری پولیس کی نگاہ میں ہوں گے ۔ اوبیر کے ذریعہ سفر شہریوں کے لیے اب مزید سہولت بخش محفوظ رہے گا چونکہ تلنگانہ پولیس نے اوبیر کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے ایک نئے طریقہ کار کو رائج کیا ہے ۔ اوبیر کے ذریعہ سفر کرنے والے شہری مکمل طور پر پولیس کے نظر و نگرانی میں رہیں گے ۔ شہریوں کے لیے یہ شراکت داری بڑے اطمینان کا سبب بنے گی ۔ ریاستی ڈائرکٹر جنرل آف پولیس تلنگانہ مسٹر مہیندر ریڈی نے اوبیر کے ذریعہ کئے گئے معاہدہ اور اس ’ لائیو لنک شیئر ٹول ‘ Live Link share tools کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر ڈی جی پی تلنگانہ نے کہا کہ عوام کی حفاظت اور تحفظ کرنے میں تلنگانہ پولیس مسلسل کوششیں کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت اوبیر سے معاہدہ کیا گیا اور لائیو لنک شئیر ٹول کو متعارف کیا گیا ۔ ڈی جی پی نے کہا کہ ٹکنالوجی کے ذریعہ عوام کی بہتر انداز میں خدمت اور تحفظ کو یقینی بنانے میں پولیس کا کامیاب رول ادا کررہی ہے ۔ اس نئی ٹکنالوجی کے استعمال سے لائیو لنک شیئر کی پولیس تک رسائی آسان ہوگی ۔ یعنی اوبیر میں سفر کرنے والے شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی پر پولیس ان کی پریشانی کا بہ آسانی اندازہ لگا سکتی ہے ۔ اور منٹوں میں ان کی تک رسائی ممکن ہوپائے گی ۔ اس ٹکنالوجی کے سبب مصیبت کا شکار شہریوں تک آسانی کے ساتھ رسائی ہوگی اور مسئلہ کو حل کرلیا جائے گا ۔ اس طریقہ کار کی مدد سے ڈرائیو اور مسافر کو پریشانی آسان ہوگی ۔ سیفٹی کے لیے اوبیر ادارے کے ایپ میں لائیو لوکیشن ، پولیس کنٹرول سنٹر ، اور ڈائیل 100 سے مربوط کرتے ہوئے خصوصی نظام کو تشکیل دیا گیا ہے ۔ اوبیر ایپ میں موجود سیفٹی ٹول کٹ میں موجودہ بلو شیلڈ کو کلک کرنے سے گاڑی کا نمبر ، ڈرائیور کا نام کے علاوہ ہر 4 سکنڈ میں ایک مرتبہ گاڑی کا لائیو لوکیشن پولیس تک پہونچ جائے گا ۔ ڈرائیور کے علاوہ مسافرین بھی اس لائیو لنک آپشن کو کلک کرسکتے ہیں ۔ اگر شیئر کرنا نہیں چاہتے ہوں تو اوبیر واٹس اپ میں موجود ایس او ایس کا استعمال کرسکتے ہیں ۔ ناگہانی اوقات کے موقع پر اس ایس او ۔ ایس کے ذریعہ پولیس کنٹرول روم کو فوری اطلاع حاصل ہوتی ہے جس کے سبب ڈرائیو یا پھر مسافر کو کسی قسم کی پریشانی یا پھر آفت ہو تو فوری قریبی پولیس پٹرولنگ کی گاڑی ان تک پہونچ جائے گی ۔۔ ع