عوام کے جان کی حفاظت کیلئے جنگی خطوط پر کام کریں : کے ٹی آر

   

راحتی کاموں میں تیزی پیدا کریں، پینے کے پانی کو آلودہ ہونے سے بچانے کے اقدامات کریں
حیدرآباد۔/27جولائی، ( سیاست نیوز) ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے حیدرآباد کے علاوہ مضافات میں بارش کی تباہیوں کا جائزہ لیتے ہوئے جنگی خطوط پر راحت کاری کے اقدامات کرنے عوام کے جان و مال کی حفاطت کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت دی۔ واضح رہے کہ پیر میں معمولی سرجری کے بعد وزیر کے ٹی آر ڈاکٹروں کے مشورہ پر آرام کررہے ہیں۔ انہوں نے آج شہر حیدرآباد کے علاوہ ریاست کے دوسرے شہروں اور ٹاؤنس میں بارش کی صورتحال کا پرگتی بھون سے ویڈیو کانفرنس کا اہتمام کرتے ہوئے جائزہ لیا جس میں جی ایچ ایم سی، حیدرآباد میٹرو واٹر ورکس، محکمہ بلدی نظم و نسق کے عہدیداروں نے حصہ لیا۔ کے ٹی آر نے ان سے بارش اور سیلاب کے بارے میں معلومات حاصل کی اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ عوام کی زندگیوں کو بچانے پر خصوصی توجہ دیں۔ بارش کا مزید سلسلہ جاری رہنے کی محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سے منصوبہ بندی کرتے ہوئے راحت کاری کے اقدامات کریں۔ قدیم اور مخدوش گھروں کو فوری خالی کروادیں، بریجس اور کلورٹس کے پاس انتباہ کے بورڈز آویزاں کئے جائیں، جی ایچ ایم سی اور حیدرآباد میٹرو ڈیولپمنٹ واٹر ورکس کی خدمات سے استفادہ کریں۔ راحت کاری کے اقدامات کی سی ایم ڈی اے نگرانی کریں۔ شہر کے نشیبی علاقوں پر فوری توجہ دی جائے۔ پینے کے پانی میں آلودہ پانی شامل ہونے سے روکنے کیلئے خصوصی کام کریں۔ بارش رکنے کے بعد ناکارہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر توجہ دیں۔ ن