غزہ میں جنگ کے درمیان اسرائیل کے ساتھ معاہدات کو برقرار رکھنے متحدہ عرب امارا ت کا عہد

,

   

دوبئی میں ایک پریس کانفرنس میں انور گر گاش نے بتایاکہ ”مذکورہ یو اے ای نے ایک حکمت عملی پر مشتمل فیصلہ لیاہے‘ اور حکمت عملی پر مشتمل فیصلے طویل مدتی ہوتے ہیں“۔


بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ متحدہ عرب امارات(یو اے ای) نے غزہ میں جاری جنگ کے باوجود اسرائیل کے ساتھ تعلقات کوبرقرار رکھنے کا عہد کیاہے۔

دوبئی میں 3جنوری‘ چہارشنبہ کے روزایک پریس کانفرنس میں انور گر گاش نے بتایاکہ ”مذکورہ یو اے ای نے ایک حکمت عملی پر مشتمل فیصلہ لیاہے‘ اور حکمت عملی پر مشتمل فیصلے طویل مدتی ہوتے ہیں“۔

انہو ں نے مزیدکہاکہ ”اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ حکمت عملی پرمشتمل فیصلوں میں متعدد مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ہمیں ایک بڑی رکاوٹ کا سامنا ہے او راس کوہم ضرور حل کرلیں گے“۔

انہوں نے دعوی کیاکہ متحدہ عرب امارات عرب سیاسی ہم ااہنگی کو تیز کررہا ہے اور سیاسی حل کے حصول کیلئے فلسطینیوں کی مدد کے لئے اسرائیل پر دباؤ ڈال رہا ہے۔

مذکورہ ملک نے امداد فراہم کی‘ ایک فیلڈ اسپتال قائم کیا ہے اور غزہ پٹی میں پانی کی فراہمی کے لئے پانی صاف کرنے کے پلانٹس قائم کئے ہیں۔

امریکی کی جانب سے با ت چیت کے بعد ابراہم اکارڈس کے ذریعہ 2020ستمبر میں متحدہ عرب امارات نے سفارتی تعلقات قائم کئے تھے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ پر ایک ہولناک جنگ مسلط کردی ہے جس کے نتیجے میں 22,835شہید ہوگئے اور 58416زخمی ہیں‘ بڑے پیمانے پر انفرسٹچکر تباہ ہوگئے ہیں اور ایک بڑی تباہی کے سبب کئے لوگ نقل مکانی کے لئے مجبو رہوگئے ہیں