غیر منظم شعبوں کے ورکرس کا خیال رکھیں‘ سونیانے پارٹی کے چیف منسٹر س کو کیامکتوب روانہ

,

   

نئی دہلی۔کانگریس پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے پارٹی کے تمام چیف منسٹران کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غیرمنظم شعبہ جات میں کام کرنے والے ورکرس کی فلاح وبہبود کو یقینی بنانے کے اقدامات اٹھائیں کیونکہ کرونا وائرس کے خوف نے انہیں بے روزگار بنادیاہے۔

اپنے مکتوب میں انہوں نے چیف منسٹر راجستھان‘ چھتیس گڑھ‘ پنجاب اور پانڈیچری سے کہا ہے سے کہاکہ مذکورہ کانگریس لیڈران سے کہاگیاہے

کہ وہ کنسٹرکشن لیبروں کے ویلفیر کے متعلق فوری اقدامات اٹھائیں کیونکہ وہ وائرس کے پھیلنے کی وجہہ سے سخت مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔

سونیا نے کانگریس چیف منسٹران کولکھے گئے مکتوب میں کہا ہے کہ ”مختلف قانونی دفعات کے تحت مستحق پائے جانے والے ورکرس کو ایسے وقت میں فائدہ پہنچایاجائے“۔

انہوں نے چیف منسٹران کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے کام کے متعلق انہیں جانکاری بھی مہیاکرائیں

۔سونیا گاندھی نے اس طرح کا مکتوب وزیراعظم نریند رمودی کے لئے بھی تحریر کرتے ہوئے انہیں تعمیری ورکرس کے لئے فلاح وبہبود کے اقدامات اٹھانے کو کہا ہے۔

سونیا نے لکھا ہے کہ ”اس کو غیر معمولی صورتحال تسلیم کرتے ہوئے میں سے درخواست کرتی ہوں کہ ریاستی بلڈنگ اور دیگر تعمیری فلاحی بورڈس کومشورہ دیں کہ وہ ایک ایمرجنسی ادائیگی مدد تعمیری ورکرس کو جو بحران کا شکار ہیں فراہم کرے“