فارم ہاوس میں غیر قانونی تعمیرات پر فلم اسٹار علی کو نوٹس

   

حیدرآباد۔ 24 نومبر (سیاست نیوز) تلگو فلم اسٹار علی کو وقارآباد ضلع کے نواب پیٹ منڈل میں غیر قانونی طور پر فارم ہاوس کی تعمیر کے خلاف حکام نے نوٹس جاری کی ہے۔ یکمامڈی گرام پنچایت کے حدود میں فلم اسٹار علی کا فارم ہاوس ہے جس میں غیر قانونی تعمیرات کے بارے میں حکام کو شکایات موصول ہوئی ہیں۔ گرام پنچایت کے سکریٹری شوبھا رانی نے علی کو نوٹس جاری کی جو حالیہ عرصہ میں جاری کردہ دوسری نوٹس ہے، بتایا جاتا ہے کہ فلم اسٹار علی نے فارم ہاوس میں بعض تعمیرات کا آغاز کیا ہے۔ یکمامڈی ریونیو ڈیویژن کے سروے نمبر 245 کے تحت علی کا فارم ہاوس موجود ہے۔1
سابق میں پنچایت راج عہدیداروں نے نوٹس جاری کی تھی جس کا علی نے کوئی جواب نہیں دیا جس پر انہیں دوسری مرتبہ نوٹس جاری کی گئی ہے۔ فلم اسٹار علی کی جانب سے اس مرتبہ بھی جواب نہ دیئے جانے پر پنچایت راج قانون کے تحت انہدامی کارروائی کی جاسکتی ہے۔ 1