پیرس : فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون مشرقی شہر ملہاؤس میں ہونے والے چاقو حملے کو ’اسلامسٹ ٹیررازم‘ قرار دیا ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق فرانس کے مشرقی شہر ملہاؤس میں چاقو کے حملے میں ایک شخص ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے تھے۔فرانس کے انسداد دہشت گردی کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے بتایا کہ وہ واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سہ پہر ایک شخص نے ملہاؤس شہر میں مقامی پولیس اہلکاروں پر اللہ اکبر کا نعرہ لگاتے ہوئے حملہ کیا۔‘پراسیکیوٹر کے دفتر نے مزید بتایا کہ ایک راہگیر مداخلت کرنے کی کوشش میں مارا گیا جبکہ تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ایمانوئل میکرون نے سالانہ فرانسیسی فارم شو کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ ’یہ بلاشبہ اسلامسٹ ٹیررازم کی کارروائی ہے۔‘