فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کے 25 سال دنیا بھر میں فلم کی دوبارہ ریلیز کا فیصلہ

   

نئی دہلی: بالی ووڈ کی مشہور فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے ،کے 25 سال مکمل ہورہے ہیں جو 20اکٹوبر 1995ء کو ریلیز ہوئی تھی۔ اس موقع پر ڈسٹریبیوٹرس نے دنیا بھر میں فلم کو دوبارہ ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسوسی ایٹ نائب صدر انٹرنیشنل ڈسٹریبیوشن نیلسن ڈیسوزا نے بتایا کہ دل والے دلہنیا لے جائیں گے جس نے اپنی کہانی اور موسیقی سے مسلسل شائقین کے دل جیتے ہیں۔ اس فلم کی دنیا بھر میں اسکریننگ کی گئی ہے۔ فلم کے 25 سال کی تکمیل پر اس کی دوبارہ ریلیز کا اعلان کرتے ہوئے انہیں مسرت ہورہی ہے۔ فلم کے شائقین کو دوبارہ دنیا بھر میں دیکھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے بتایا کہ جرمنی، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، قطر، امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، ماریشیس، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، فیجی، ناروے، اسپین، سوئزرلینڈ وغیرہ میں فلم دوبارہ ریلیز کی جائے گی۔