نئی دہلی : دنیا کی فٹبال کے اُمور چلانے والے ادارے فیفا نے آج آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کی اپنی جانب سے معطلی کو ختم کردیا ۔ یہ اقدام کا مطلب ہے کہ ہندوستان انڈر 17 ویمنس ورلڈ کپ 2022ء کا میزبان برقرار ہے ۔ یہ ایونٹ اکٹوبر میں مقرر ہے ۔ فیفا نے اپنے سرکاری بیان میں تحریر کیا کہ آے آئی ایف ایف کی جانب سے انہیں تشفی بخش وضاحت موصول ہوئی جس کے بعد معطلی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔