قطر کی سپریم کورٹ میں 60 دن کے اندر اپیل کی گنجائش

   

نئی دہلی: قطر میں مجرم قرار دیے گئے ہندوستانی بحریہ کے آٹھ سابق افسران کی سزا کے خلاف وہاں کی سپریم کورٹ میں 60 دنوں کے اندر اپیل کی جائے گی۔وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے آج یہاں ایک باقاعدہ بریفنگ میں قطری اپیل کورٹ کے 28 دسمبر کے فیصلے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا، “ہماری قانونی ٹیم کے پاس قطر کی اپیل کورٹ کا حکم ہے جو کہ خفیہ ہے ۔” قطر کی سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کے لیے 60 دن کا وقت ہے ۔ ہم سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے ۔ ہم اہل خانہ اور قانونی ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہیں۔