حیدرآباد۔/25 مئی، ( سیاست نیوز) قومی اقلیتی کمیشن کی رکن سیدہ شہزادی بیگم نے آج نظام آباد کا دورہ کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی اسکیمات پر عمل آوری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ضلع کلکٹر نارائن ریڈی اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ قومی اقلیتی کمیشن کی رکن نے وزیر اعظم کے 15 نکاتی پروگرام پر عمل آوری کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی۔ انہوں نے ایم ایس ڈی پی اور دیگر اسکیمات میں مسلم اقلیتوں کی شراکت کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ مقامی قائدین نے سیدہ شہزادی کو ضلع میں اقلیتوں کے مسائل سے واقف کرایا اور بتایا کہ 15 نکاتی پروگرام پر عمل آوری ٹھپ ہوچکی ہے۔ مسلم اقلیت کیلئے تعلیمی اور تربیتی پروگراموں کے آغاز کے علاوہ مدارس میں عصری کورسیس متعارف کرنے جیسے امور پر توجہ دلائی گئی۔ آرمور میں اقلیتی اقامتی اسکول کیلئے 5 ایکر اراضی منظور کی گئی۔ر