لائٹننگ سیفٹی پروگرام آسمانی بجلی سے ہونے والی اموات کو روکے گا

   

لکھنؤ: اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت ایسا سسٹم فروغ دینے پر زور دے رہی ہے جس سے آسمانی بجلی کا بھی وقت رہتے صحیح اندازہ لگا کر لوگوں کو الرٹ کر انہیں نقصان سے بچایا جاسکے ۔آفیشیل ذرائع نے چہارشنبہ کو بتایا کہ محکمہ موسمیات کے سسٹم کے ذریعہ آندھی۔ طوفان، بھاری بارش وغیرہ کے سلسلے میں صحیح پیشین گوئی ہونے سے لوگ پہلے سے الرٹ ہوجاتے ہیں۔ اس سے پہلے کے مقابلے میں انسان، مویشی، سامان وغیرہ کی ہونے والی نقصان میں کافی کمی آئی ہے ۔ اب حکومت ایسا سسٹم فروغ دینے پر زور دے رہی ہے جس سے آسمانی بجلی کا بھی وقت رہتے صحیح اندازہ لگا کر لوگوں کو الرٹ کر انہیں نقصان سے بچایا جاسکے ۔انہوں نے بتایا کہ آسمانی بجلی سے بچاؤں کے ضمن میں ملک کے سائنس دانوں کے ذریعہ تیار کی گئی تکنیک دستیاب ہے ۔ حکومت کا ماننا ہے کہ اس تکنیک کا استعمال کر کے آسمانی بجلی کے امکانات والے علاقوں میں شہریوں کو پہلے سے الرٹ کر کے ان کی زندگی کا تحفظ کیا جاسکتا ہے ۔اسی تکنیک کے تحت دامنی ایپ کو فروغ دیا گیا ہے ۔ حکومت اس موبائل ایپ کے تئیں لوگوں کو بیدار کررہی ہے ۔ اس سے وقت رہتے لوگوں کو علاقائی آسمانی بجلی گرنے کے بارے میں جانکاری مل جائے گی اور لوگ ان مقاما ت پر خود اور مویشیوں کو جانے سے روکیں گے ۔ اس سمت میں حکومت آسمانی بجلی کے لئے لائٹننگ سیفٹی پروگرام کا نفاذ کرنے جارہی ہے ۔