لفتھانسا ٹیکنک سے جی ایم آر ایرو ٹیکنک کا معاہدہ

   

بنگلور ایرپورٹ پر طیاروں کی عصری واشنگ ٹکنالوجی
حیدرآباد ۔7۔ اکتوبر (سیاست نیوز) جی ایم آر ایرو ٹیکنک نے لفتھانسا ٹیکنک کے ساتھ اشتراک کا معاہدہ کیا ہے تاکہ ہندوستان میں انجن کور واش سرویسز کے معیار کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔ اس نئے سسٹم کے ذریعہ طیاروں کی بہتر خدمات میں مدد ملے گی۔ جی ایم آر ایرو ٹیکنک انجن کور واش سرویسز کیلئے لفتھانسا کی جانب سے تیار کردہ ٹکنالوجی کا استعمال کرے گا۔ بنگلور کے انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ان خدمات سے استفادہ کیا جائے گا ۔ جی ایم آر ایرو ٹیکنک جاریہ سال کمرشیل ایر کرافٹ انجن واشنگ سرویسز کا آغاز کرے گا۔ معاہدہ پر دستخط کے موقع پر صدر جی ایم آر ایرو ٹیکنک نے کہا کہ ہندوستانی ایویئشن مارکٹ میں عصری خدمات کو متعارف کرنے کیلئے یہ معاہدہ کیا گیا ۔ انہوں نے لفتھانسا کے ساتھ معاہدہ پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ انجن کور واش سرویسز میں مزید بہتری آئے گی۔ لفتھانسا ٹیکنک کی ہیڈ آف انجن لائیف سیکل سرویسز Feliks Wandtنے کہا کہ جی ایم آر کے ساتھ اشتراک کے ذریعہ کمپنی کو اپنے بین الاقوامی نیٹ ورک کو توسیع دینے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بنگلور انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ایرلائینس کمپنیوں کو اپنے طیاروں کے انجن کی واشنگ کے لئے عصری سہولتیں دستیاب رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں انجن واشنگ سرویسز کی عصری سہولتوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور جی ایم آر سے اشتراک کے نتیجہ میں ہندوستانی مارکٹ میں نئی ٹکنالوجی متعارف ہوپائے گی۔ لفتھانسا نے دنیا بھر میں 60 مقامات پر یہ سہولت فراہم کی ہے ۔ 1