لکھنؤ: اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میںواقع لولو مال اپنے افتتاح کے دن سے ہی سرخیوں میں ہے۔ پہلے تو وزیر اعلیٰ یوگی کے ذریعہ عالیشان مال کے افتتاح کی خبریں اخبارات کی زینت بنیں، اور پھر تین چار دن بعد ہی وہاں کچھ لوگوں کے نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ تب سے جو تنازعہ شروع ہوا ہے تو رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ نماز پڑھنے والے کچھ لوگوں کی گرفتاری مقامی پولیس کے ذریعہ کی گئی تھی، لیکن تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عدالت نے انھیں ضمانت پر رِہا کرنے کا حکم صادر کر دیا ہے۔لولو مال میں نماز ادا کرنے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بعض ہندو تنظیموں نے شدید اعتراض کیا تھا ۔