لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک

   

جے پور۔ ہندوستانی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں دو پائلٹ ہلاک ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے علاقہ بارمر میں تربیتی طیارہ ( Mig 21 ) گر کر تباہ ہوا۔ دو سیٹوں والے مگ 21 تربیتی طیارے نے راجستھان کی اترلائی ایئربیس سے اڑان بھری اور رات 9 بج کر 10 منٹ پر گاں میں گر کر تباہ ہوگیا اور طیارے میں سوار دونوں پائلٹس موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ جائے وقوعہ کی تصاویر میں تباہ حال طیارے کے ملبے سے نکلتے شعلوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ واقعہ کے بعد ایئرفورس ( IAF ) نے جہاز گرنے کی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے تفتیش شروع کر دی ہے۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری سے بھی حادثے کے متعلق رابطہ کیا ہے۔